عمر اسلم: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو ابھی فوری کسی دوسرے ہسپتال منتقل نہیں کیا جا رہا۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی طبعیت بدستور خراب ہے اور میاں نوازشریف کے رہا ہونے کے باوجود ابھی انہیں کسی دوسرے ہسپتال منتقل نہیں کیا جا رہا۔
ترجمان مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف کی طبعیت ابھی تک خراب ہے اور اس حوالےسے عوام سے میاں نوازشریف کی صحت یابی کے لئے دعاوں کی اپیل کی ہے۔