سٹی42: سابق وزیراعظم نوازشریف سروسزہسپتال میں زیرعلاج، میڈیکل بورڈ نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کے پلیٹ لیٹس میں دوبارہ کمی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف سروسزہسپتال میں چھ روز سے زیرعلاج ہیں، میڈیکل بورڈ کا کہان ہے کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کےپلیٹ لیٹس کے تعداد25 ہزارہوگئی ہے، گزشتہ روز ٹیسٹ رپورٹ میں پلیٹ لیٹس کی تعداد43 ہزار تھی۔
میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ دل کےعارضے کی ادویات کی وجہ سے پلیٹ لیٹس میں کمی ہوئی، نوازشریف کوہارٹ اٹیک کے بعد دی جانیوالی دوائی ہیپارین بند کردی گئی تھی، دوائی بند ہونے سے پلیٹ لیٹس کی تعداد بڑھ جائے گی۔