فخر امام: کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کو 72 سال ہو گئے، آج 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منایا جا رہا ہے، گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی علامہ اقبال ٹاؤن میں اظہار یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی و سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ریلی میں پرنسپل گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی علامہ اقبال ٹاؤن انجینئر محمد وحید پراچہ، فیکلٹی ممبران عبدالرزاق، محمد علی، یاسر بٹ، محمد اسد منیر، احمد رضا، طاہر حسین، آصف بختیار اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
پرنسپل وحید پراچہ کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ بیانات سے نکل کر ہم کشمیریوں کے لیے عملی اقدامات کریں، فیکلٹی ممبر جاوید اقبال نے کہا کہ کشمیری لوگ بہادر ہیں جو کبھی دشمن کا تسلط برداشت نہیں کریں گے۔
آصف بختیار کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی آزادی کے لیے پاکستانی ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اس موقع پر طلبہ نے کشمیریوں کے حق میں شدید نعرے بازی کی، شرکا نے کشمیریوں کے حق میں لڑنے کے لیے کسی بھی حد تک جانے کےعزم کا اظہار کیا۔