"مسلم لیگ (ن) کشمیر کو پاکستان کا حصہ بنائے گی"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان نیازی  کشمیر کو پاکستان کا حصہ نہیں بناسکتے، پاکستانی قوم، نواز شریف اور ن لیگ  کشمیر کو پاکستان کا حصہ بنائے گی۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے  ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں یوم سیاہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کشمیریوں کے حقوق کیلئے ایک آواز سے بات کررہی ہے،  کشمیر کو جیل بنا دیا گیا، نوجوانوں بچوں اور بوڑھوں کو شہید کیا گیا،مود ی نے 5اگست کو کشمیر میں کرفیو نافذ کیا جو تاحال جاری ہے، وہاں کاروبار بند ہیں، بچے سکول نہیں جاسکتے ، اُن پر زندگی تنگ کردی گئی، آزاد مغربی دنیا ظلم و ستم پر سوئی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی کشمیر پر دوغلی پالیسی نہیں چل سکتی،مقبوضہ کشمیرکوپاکستان نے آزاد کرانا ہے، دنیا کے ضمیرکو جھنجھوڑنا چاہتا ہوں، مودی کو وارننگ دیتے ہیں کہ کشمیریوں پر ظلم و ستم بند کردے، پاکستان نے بڑے صبر سے کام لیا ہوا ہے اگر تمہار آرمی چیف ایسے ہی دھمکیا ں دے گا تو پھر ہماری فوج تمہیں وہ سبق سکھائے گی جو تم ساری عمر یاد رکھو گے۔

شہبا زشریف نے کہا کہ  عمران خان نے معیشت کو کھوکھلا کردیا،ملک سے جلد غربت ختم اور معیشت مضبوط ہوگی، انشاء اللہ وہ دن آئے گا جب ہم نواز شریف کی قیادت میں کشمیر کو فتح کریں گے، خطاب کے آخر میں شہباز شریف نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صحت کیلئے قوم سے دعاؤں کی اپیل کی۔

Sughra Afzal

Content Writer