(علی اکبر) پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے معطل چیف سکیورٹی آفیسر سردار اکبر ناصر کو بحال کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سردار اکبر ناصر کو بجٹ اجلاس کے دوران غیر متعلقہ افراد کے پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں داخلہ پر معطل کیا گیا تھا، جنہیں اب بحال کر دیا گیا ہے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے سردار اکبر ناصر کی بحالی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔