(سٹی42) کاہنہ میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں گھر کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کاہنہ میں واقع گھر کی چھت اچانک گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 50 سالہ شخص جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اورملبے تلے دبے زخمی شخص کو نکال کر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔