محکمہ صحت سے مذاکرات ناکام، وائے ڈی اے پنجاب کا ٹیچنگ ہسپتالوں میں اوپی ڈی بند رکھنے کا اعلان

 محکمہ صحت سے مذاکرات ناکام، وائے ڈی اے پنجاب کا ٹیچنگ ہسپتالوں میں اوپی ڈی بند رکھنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عظمت اعوان : وائے ڈی اے پنجاب اور محکمہ صحت کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے، جس کے بعد وائے ڈے اے پنجاب نے کل لاہور بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں اوپی ڈی بند رکھنے کا اعلان کردیا۔ 

صدر وائے ڈئی اے پنجاب ڈاکٹر شعیب نیازی کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک اوپی ڈی کا مکمل بائیکاٹ جاری رہے گا۔ گجرات میں 13 دن سے قتل ہونے والے ڈاکٹر زیشان انور کے قاتلوں کو ا بتک گرفتار نہ کیا گیا۔ کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں ڈپٹی سیکرٹری تانیہ نے 1 اڈہاک پر تعینات ڈاکٹر کو ٹرمینیٹ  اور 4 ڈاکٹرز کو راولپنڈی ٹرانسفر  کیا ، جس کی نہ صرف بھرپور مذمت کرتے ہیں بلکہ اگر ہمارے ڈاکٹرز کو دوبارہ نوکریاں پر بحال نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع پیمانے پر کردیں گے۔ 

ڈاکٹر شعیب نیازی نے کہا کہ سروسز ہسپتال کے پی جی ار ڈاکٹر عبدال منان کو راولپنڈی ٹرانسفر کیا لیکن اسے بھی واپس سروسز ہسپتال بحال نہ کیا تو تب تک احتجاج جاری رہے گا۔اگر مطالبات منظور نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ پنجاب بھر میں بڑھا دیا جائے گا۔