حیدر علی : قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف مری پہنچ گئے۔
نواز شریف براستہ ایکسپریس وے سے مری اپنی رہائش گاہ پہنچے، نواز شریف کے ہمراہ مریم صفدر بھی موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کچھ دن مری میں قیام کرینگے، نواز شریف کی مری میں اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔ نواز شریف مسلم لیگ ن کی لیگ ٹیم کے ساتھ بھی مشاورت کریں گے۔
واضح رہے کہ میاں نواز شریف وطن واپسی کے بعد تیسری مرتبہ مری پہنچے ہیں، گزشتہ قیام میں نواز شریف نے مسلم لیگ ن مری کے کارکنان سے ملاقات کی تھی۔