عابد چودھری : لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں دن دیہاڑے ڈیڑھ کروڑ کی ڈکیتی کی واردات سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق گرین ٹاؤن میں ڈاکو خاتون سے70 تولے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔ واردات کے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ یاسر بٹ کی ہمشیرہ الفلاح بینک کے لاکر سے زیورات نکلوا کر نکلی تھی، اسی دوران ڈاکو گن پوائنٹ پر خاتون سے 17 سونے کے کنگن، 4 سونے کے سیٹ لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ڈکیتی کی مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں کی جانب سے خاتون پر تشدد کیا گیا۔ ڈاکووں کے تشدد کے باعث خاتون زخمی ہو گئی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی۔