ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ خوبرو اداکارہ ارمینا خان کے والد انتقال کر گئے۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنے مرحوم والد کے انتقال کی افسوس ناک خبر شیئر کرتے ہوئے ان کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست کی ہے۔ ارمینا خان نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں نے اپنے والد کو کھو دیا ہے، انا لِلّٰہ وانا اليہ راجعون، براہِ مہربانی اپنی دُعاوْں میں انہیں یاد رکھیں۔
I just lost my father….. Inna lillahi wa inna illahi rajeoun. May Allah SWT grant him Jannat ul Firdous, till we meet again dad. What a brave fight you put up. ????????
— Armeena ✨ (@ArmeenaRK) November 26, 2023
انہوں نے اپنے مرحوم والد کے لیے دعا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء کریں۔اداکارہ نے اپنے والد سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم دوبارہ ملیں گے ڈیڈ۔
ان کی سوشل میڈیا پوسٹس پر ساتھی فنکاروں، مداحوں اور فالوورز کی جانب سے اظہارِ افسوس و تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں یہ واضح نہیں کیا کہ اُن کے والد کا انتقال کیسے ہوا۔