(فاران یامین)شہر میں فائرنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا، ایک دن میں مختلف وارداتوں میں فائرنگ سے 9 افراد زخمی ایک جاں بحق ہو گیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق چونگی امر سدھو کے علاقہ میں فائر لگنے سے 36 سالہ اسد علی زخمی،نشتر کالونی کے علاقہ میں دوران واردات فائر لگنے سے 25 سالہ شرجیل زخمی،نشتر کالونی کے علاقہ میں فائر لگنے سے 24 سالہ شکیل زخمی،نشتر کے علاقہ میں فائر لگنے سے 25 سالہ علی حسن ، 22 سالہ علی حیدر اور 55 سالہ عباس زخمی ہوگئے۔
گرین ٹائون کے علاقہ میں گھر کی چھت پر موجود 42 سالہ روزینہ اندھی گولی لگنے سے زخمی،ہربنس پورہ کے علاقہ میں گولیاں لگنے سے رمضان جان کی بازی ہار گیا،پولیس نے مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔