سموگ:3 روزہ سمارٹ لاک ڈاؤن کےبعد تعلیمی ادارے کھل گئے،کاروباری سرگرمیاں بھی بحال

سموگ:3 روزہ سمارٹ لاک ڈاؤن کےبعد تعلیمی ادارے کھل گئے،کاروباری سرگرمیاں بھی بحال
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)  سموگ کی روک تھام کیلئے تین روزہ سمارٹ لاک ڈاؤن کے بعد تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے۔

تفصیلات کے مطابق سکول، کالجز اور جامعات میں حاضری معمول کے مطابق ہے جبکہ کاروباری سرگرمیاں بحال ہوگئیں، دکانوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کاربھی بدل گئے تاہم شہریوں پر ماسک کی پابندی برقرار ہے۔

دوسری جانب ہسپتالوں میں سموگ سے متاثر ہونے والے شہریوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے، گزشتہ 6 روز میں شہر کے 5 بڑے ہسپتالوں میں سموگ سے متاثرہ 7 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے۔

واضح رہے کہ فضائی آلودگی کے باعث پنجاب حکومت نے صوبے کے 25 اضلاع میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا تھا۔