چینی پولیس کے اعلیٰ وفد کی 5 روزہ دورے پر لاہور آمد  

چینی پولیس کے اعلیٰ وفد کی 5 روزہ دورے پر لاہور آمد  
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چینی صوبے جیانگ سو کی پولیس کا اعلیٰ سطحی وفد 5 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گیا، وفد نے لاہور میں سینٹرل پولیس آفیس سمیت واہگہ بارڈر کا دورہ کیا۔ 

جیانگ سو کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پبلک سکیورٹی تین یونگ شنگ کی قیادت میں چینی پولیس کے وفد نے لاہور میں سینٹرل پولیس آفس کا دورہ کرکے آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورسے ملاقات کی۔

ملاقات میں پنجاب اور جیانگ سو پولیس کے درمیان ٹریننگ، سکیورٹی اور اسٹریٹیجک تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

 اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ انویسٹی گیشن، آپریشنز اور آئی ٹی امور میں ٹریننگ، جدید اسلحے اور لاجسٹکس کیلئے چینی تعاون کے خواہاں ہیں۔

لاہور میں سینٹرل پولیس آفیس کے دورے کے موقع پر جیانگ سو پبلک سکیورٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر تین یونگ شنگ کا کہنا تھا کہ مختلف پراجیکٹوں پر مامور چینی ماہرین کو بھرپور سکیورٹی کی فراہمی کو سراہتے ہیں، نئی تشکیل کردہ پنجاب ٹورازم اینڈ انویسٹمنٹ پولیس کو چینی پولیس ماہرین تربیت دیں گے۔

چینی پولیس کے وفد کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کیلئے ٹیکنیکل اور لاجسٹکس سپورٹ اور جدید تربیت جاری رکھیں گے۔