ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سراروغہ میں آپریشن، 8 دہشتگرد جہنم واصل

سراروغہ میں آپریشن، 8 دہشتگرد جہنم واصل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں۔سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں،معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ 
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کیا گیا ہے۔
 علاقے میں ممکنہ طور پر اب تک موجود دہشت گردوں کے خلاف سینیٹائزیشن آپریشنکیا جا رہا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔