عمران خان نے اعظم سواتی کی گرفتاری کو فاشزم قرار دیدیا

عمران خان نے اعظم سواتی کی گرفتاری کو فاشزم قرار دیدیا
کیپشن: Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سینیٹر اعظم سواتی کی دوبارہ گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ریاستی فاشزم کے خلاف سب کو آواز اٹھانا ہوگی۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سینیٹر اعظم سواتی کی ایف آئی اے کے ہاتھوں دوبارہ گرفتاری کو فاشزم قرار دیتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اس کی مذمت کی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ناانصافی پر اعظم سواتی نے ٹوئٹ کیا اور دوبارہ گرفتار ہو گئے۔ حیران ہوں تیزی سے نہ صرف بنانا ری پبلک بلکہ ایک فاشسٹ ریاست کی جانب بڑھتے جا رہے ہیں۔ اس ریاستی فاشزم کے خلاف سب کو آواز اٹھانی ہوگی۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ کوئی کیسے نہیں سمجھ سکتا کہ سینیٹر سواتی پر کیا گزری؟ حراست میں تشدد، بلیک میلنگ کی ویڈیو انکی اہلیہ کو بھیجنے کی تکلیف کو کیسے سمجھا جا سکتا ہے؟ نا انصافی پر ان کے جائز غصے، مایوسی اور سپریم کورٹ میں اپیل کے باوجود دروازے ان کے لیے بند  رہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو آج ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا ہے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اے کی 3 رکنی ٹیم نے اعظم سواتی کے فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔