ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خوفناک بس حادثہ، 19 افراد ہلاک

Mexico pilgrimage bus accident
کیپشن: Bus Accident
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شمالی امریکی ملک میکسیکو میں خوفناک بس حادثہ پیش آیا ہے، حادثے میں کم از کم 19 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہو گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مسافر بس مغربی ریاست میچاؤ کان سے مذہبی اہمیت کے حامل قصبے چالما جا رہی تھی۔حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ بد قسمت بس بے قابو ہو کر ایک مکان سے جا ٹکرائی۔ میکسیکو کے رہائشی 12 دسمبر کو ہونے والی مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے جارہے تھے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے مسافر مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، جن میں سے چھ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔