ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

'عربوں کے سلمان بھائی' شاندار پرفارمنس کیلئے تیار

Salman Khan Performance
کیپشن: Bollywood Salman Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ریاض سیزن میں بالی ووڈ سٹار سلمان خان 10 دسمبر کو اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، اس کے ٹکٹ جلد جاری کیے جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ سٹار سلمان خان کا شمار مقبول اداکاروں میں ہوتا ہے۔شائقین انہیں ’سلمان بھائی‘ کہتے ہیں اور یہ اعزاز انڈیا کے کسی اور اداکار کو حاصل نہیں ہے۔ 55 سالہ بالی وڈ سٹار نے فلمی کیریئر کا آغاز  1988 میں کیا تھا، وہ اب تک 107 فلموں میں کام کر چکے ہیں۔
ان میں باڈی گارڈ، دبنگ اور ایک تھا ٹائیگر ان کی مقبول فلموں میں شامل ہیں۔
سعودی محکمہ تفریحات نے کہا ہے کہ ریاض سیزن میں 7500 پروگرام ہو رہے ہیں۔ ان میں 70عرب کنسٹرٹ 6 انٹنیشنل کنٹسرٹ انٹرنیشنل شوز اور 350 تھیٹر شامل ہیں۔

محکمہ تفریحات کے سربراہ ترکی آل شیخ نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پرریاض سیزن میں بالی وڈ اداکار سلمان خان کے پروگرام کے حوالے سے ٹویٹ کی ہے۔
یاد رہے سلمان خان کو سعودی شائقین میں بھی مقبولیت حاصل ہے اس سے قبل وہ 2019 مارچ میں سعودی  فلم فیسٹول میں شرکت کے لئے سعودی عرب آئے تھے اور اپنے اس دورہ کے دوران انہوں نے عمرہ بھی ادا کیا تھا۔