ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں تجاوزات   کے خلاف آپریشن کی تیاری

TEPA Meeting on Traffic Issues
کیپشن: TEPA Meeting on Traffic Issues
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: چیف انجنئیر ٹیپا کی سربراہی میں شہر میں ٹریفک کی ابتر صورتحال اور ان کے حل کی تجاویز  سے متعلق اجلاس،شہر میں تجاوزات   کے خلاف مؤثر آپریشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 ٹیپا ہیڈ کوارٹر لٹن روڈ پر ہونے والے اجلاس میں چیف انجنیئر ٹیپا عبدالرزاق چوہان ، ٹریفک پولیس ، کمشنر آفس ، ڈی سی آفس ، ریسکیو ، پی ایچ اے ، ایم سی ایل کے افسران شریک تھے ۔ لاہور کنٹونمنٹ بورڈ ، والٹن کنٹونمنٹ بورڈ سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کے نمائندے شریک ہوئے ۔ اجلاس میں شہر کی اہم شاہراہوں پر اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کے لئے لائحہ عمل تیار کیا گیا ۔

کمیٹی کے شرکا نے کہا کہ اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کے مؤثر ہونے  سے  ہی مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔ ٹیپا کا انکروچمنٹ سیل مختلف ایریاز میں آپریشن پلان کرےگا ۔ ٹیپا کے پلان میں ایل ڈی اے ، ٹریفک پولیس اور ایم سی ایل لاجسٹک سپورٹ دے گی۔