طالبہ سے ریپ کرنیوالاسینئر سول جج  جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

rape victim senior civil judge
کیپشن: rape victim senior civil judge
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں ریپ کیس میں گرفتار سینیئر سول جج کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

ضلع دیر پائین کی پولیس  حکام کے مطابق جمعرات کو ایک لڑکی کے ریپ کے الزام میں ایک سینیئر سول جج کو گرفتار کیا  گیا تھا، جنھیں عدالت میں پیش کیا گیا۔ جبکہ پشاور ہائی کورٹ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہائی کورٹ نے ملزم جج کو ریپ کا الزام لگنے کے بعد معطل کر دیا۔پریس ریلیز کے مطابق ملزم چاہے کوئی بھی ہو اور کسی بھی جرم میں ملوث ہو، اس کے ساتھ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ 

چترال سے تعلق رکھنے والی لڑکی کے مبینہ ریپ کا واقعہ تھانہ بلامبٹ کی حدود میں پیش آیا، جہاں کے ایک پولیس اہلکار شہزاد خان نے بتایا کہ ملزم کو گذشتہ رات اس وقت گرفتار کیا گیا جب متاثرہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ مثبت آئی۔یف آئی آر کے مطابق متاثرہ طالبہ نے پولیس کو بتایا کہ تین ماہ قبل خود کو سینئر سول جج ظاہر کرنے والے شخص نے ان کی بہن کی نوکری کے عوض 15 لاکھ مالیت کے زیورات  لئے تھے تاہم بعد میں انہیں زیورات واپس کرنے کے بہانے بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔