الیکشن کمیشن کا 8300 ایس ایم ایس سروس مفت کرنے کا فیصلہ

ECP
کیپشن: ECP
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نےعوام کی سہولت کے لیے15 دسمبر تک 8300 ایس ایم ایس سروس مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 الیکشن کمیشن کے مطابق کمیشن نے ووٹ کے کوائف چیک کرنے کے لیے شروع کیے گئے 8300 ایس ایم ایس سروس کو 15 دسمبر تک مفت کرنے کا فیصلہ کیا، ابتدائی طور پر سنگل ایس ایم ایس کی کل لاگت دو روپے جمع ٹیکس تھی، الیکشن کمیشن نے تمام ووٹرز سے گزارش کی ہے کہ وہ 15 دسمبر تک بلا معاوضہ اپنا ووٹ چیک کریں، اس مقصد کے لیے اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر اپنے موبائل پر ٹائپ کریں اور اسے 8300 پر میسج میں بھیجیں جس کے بعد الیکشن کمیشن سے فوری طور پر اپنے ووٹ کے تمام کوائف مفت مل جائیں گے۔

 الیکشن کمیشن آف پاکستان عوام الناس کو پہلی مرتبہ یہ سہولت مفت فراہم کر رہا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer