لاہور ہائیکورٹ کا آئی ٹی سسٹم سے بھر پور فائدہ اٹھانے کافیصلہ

Lahore high court
کیپشن: Lahore high court
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور ہائیکورٹ نےکاغذ کی بچت اور آئی ٹی سسٹم سے بھر پور فائدہ اٹھانے کیلئے لیس پیپرزمنصوبہ شروع کردیا ,ریگولر مقدمات کی فہرست وکلا اوردیگر اداروں کو ہارڈ پیپر کی بجائے بذیعہ ای میل اور ویٹس اپ دینے کا آغاز کردیا گیا۔
 لیس پیپر منصوبےکاآغازجسٹس شجاعت علی خان ایڈمن جج آئی ٹی لاہور ہائیکورٹ لاہور کی ہدایت پر کیا گیا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اس منصوبہ کی منظوری دی۔ لاہور ہائیکورٹ نے منصوبے کی کامیابی کے لئے فوکل پرسن مقرر کر دیئے ،ہائیکورٹ کے ڈی جی کیس مینجمنٹ  سیشن جج شازب سعید کی دیگر اداروں کو بھی فوکل پرسن مقرر کرنے کی ہدایت

 ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں تیس فیصد کام لیس پیپر منصوبے کے تحت کیا جارہا ہے اور ریگولر مقدمات کی فہرست وکلا، اور دیگر اداروں کو ہارڈ پیپر کی بجائے بذیعہ ای میل اور ویٹس اپ کے ذریعے بھجوائی جارہی ہیں۔