بیگم شمیم اختر کے نماز جنازے کی تفصیلات جاری

 بیگم شمیم اختر کے نماز جنازے کی تفصیلات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زیشان صفدر ) بیگم شمیم اختر کے شریف کمپلیکس میں نماز جنازے اور جاتی امراء میں تدفین کے انتظامات مکمل۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز جسد خاکی کو لاہور ایئرپورٹ سے جاتی امراء لے کر جائیں گے۔کل بعد نماز ظہر نماز جنازہ ادا کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق شریف کمپلیکس میں بیگم شمیم اختر مرحومہ کی نماز جنازے کی تیاریاں مکمل ہو گئیں۔بیگم شمیم اختر کی میت کل لاہور پہنچے گی۔آج کے روز شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بھی 5 دن کے لیے پیرول پر رہا کر دیا گیا۔اپنی والدہ کی جسد خاکی کو کل شہباز شریف خود ایئرپورٹ سے لے کر جاتی امراء آئیں گے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ اور پرویز رشید کا کہنا تھا کہ نماز جنازہ کل شریف کمپلیکس میں بعد نماز ظہر ادا کیا جائے گا۔نمازجنازے کے لیے شریف کمپلیکس گرائونڈ میں صفائی ستھرائی اور صفوں کی مارکنگ کا کام مکمل کر لیا گیا۔

نماز جنازے کے لیے میت رکھنے اور عزیز اقارب کے لیے جگہ پر بیریئر لگا دیے گئےہیں۔گرائونڈ کے گرد سرخ جھنڈیاں بھی لگائی گئی ہیں۔کل کے روز شریف کمپلیکس میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات جنازے میں شرکت کریں گی۔میت تک عوام کی رسائی کو روکنے کے لیے بیرئیر کے ذریعے راستہ بند کیا جائے گا۔گرائونڈ میں مخصوص ایریا کو خار دار تاریں لگا کر بند کیا گیا ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer