وزیراعلیٰ پنجاب کے اعلانات دھرے کے دھرے رہ گئے

 وزیراعلیٰ پنجاب کے اعلانات دھرے کے دھرے رہ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ریحان گل: وزیراعلیٰ پنجاب کے اعلانات دھرے کے دھرے رہ گئے، متعلقہ محکموں نے فیصل آباد پیکج کے لئے فنڈز جاری کرنے سے انکار کردیا، محکمہ خزانہ اور پی اینڈ ڈی نے فنڈز کی کمی کا جواز پیش کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے کچھ عرصہ قبل دورہ فیصل آباد کے دوران ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا تھا جس کے بعد فیصل آباد کے ارکان اسمبلی سے مشاورت کے ذریعے بلدیات کی 163 ترقیاتی سکیموں کی تجویز تیار کی گئی،ان کے لئے 1 ارب 63 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا۔

محکمہ بلدیات کی جانب سے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات اور خزانہ کو مذکورہ فنڈز جاری کرنے کی درخواست کی گئی، لیکن دونوں متعلقہ محکموں نے فنڈز کی کمی کا جواز بنا کر فنڈز جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔

دوسری جانب  فردوس مارکیٹ انڈرپاس منصوبے کا افتتاح ایک مرتبہ پھر ملتوی کردیا گیا، نامکمل تعمیراتی کام بنیادی وجہ بنا ،، وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور پر منصوبے کا سافٹ افتتاح شیڈول سے باہر کردیا گیا ، فردوس مارکیٹ انڈر پاس کا سنگ بنیاد وزیراعلیٰ نے اٹھارہ مئی کو رکھا تھا ۔

پلان کے مطابق انڈر پاس کی بیرل 540 میٹر جبکہ مکمل لمبائی 900 میٹر ہے ۔ انڈر پاس سے گزرنیوالوں کی تعداد کا اندازہ 91ہزار لگایا گیا ۔ انڈر پاس سے ڈیفنس ، کیولری ، گلبرگ آنے جانیوالوں کو فائدہ ہوگا ۔ منصوبے پر باقاعدہ کام پانچ جون کو شروع کیا گیا ۔ منصوبہ تین ماہ کی بجائے چار ماہ میں بھی مکمل نہ ہوا ۔

وزیراعلی عثمان بزدار نے چار ماہ کے منصوبے کو تین ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیا ۔ وزیراعلیٰ نے بیس نومبر کو افتتاح کرنا تھا ۔ منصوبے کو مکمل کرنے کیلئےوزیراعلی نے مزید پانچ دن دیئے جو آج مکمل ہوگئے ۔ وزیراعظم کے دورہ لاہور پر انڈر پاس کا سافٹ افتتاح متوقع تھا، جسے وزیراعظم کے شیڈول سے باہر کردیا گیا ۔ چیف انجنئیر ایل ڈی اے عبدالرزاق چوہان نے ناقص تعمیراتی کام اور سست رفتار کی وجہ سے افتتاح نہ ہونے کا اعتراف کیا ۔

 

 

Shazia Bashir

Content Writer