(سٹی42) قومی کرکٹ ٹیم کے جانے مانے فاسٹ باؤلر حسن علی کی شادی بھارتی دوشیزہ سامعہ آرزو کے سر انجام پائی، حسن علی کی اہلیہ نئی تصویر وائرل ہوئی، حسن علی کی اہلیہ سامعہ کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹر ٹیم کے مایاناز فاسٹ باؤلر حسن علی کی شادی 2019 میں اگست کے مہینے میں سرانجام پائی تھی، انہوں نے بھارتی دوشیزہ سامعہ آرزو کے ساتھ شادی کی، شادی کی تقریب دبئی کے نجی ہوٹل میں ہوئی تھی، جس میں قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی تھی،شادی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ بھی کیں گئیں، حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو کی نئی تصویر وائرل ہوئی جس کو دکھا کر مداح مبارک باد،نیک خواہشات اور دعائیں دے رہے ہیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ میں سامعہ کی تصویر دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اُن کے ہاں جلد ننھا مہمان آنے والا ہے۔ حسن علی کی اہلیہ نے تصویر کے کیپشن میں تحریر کیا کہ ’چاہے میرا دن کتنا ہی خراب کیوں نہ ہو لیکن اپنے بچے کی حرکت محسوس کرکے ہر چیز کو ٹھیک کردیتی ہوں۔‘اس بڑی خوشی پر انہوں نے اللّہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے ’الحمداللّہ‘ بھی لکھا۔
واضح رہے کہ نکاح سے ایک روز قبل قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر نے اپنی ہونیوالی دلہنیا سامعہ آرزو کے ہمراہ فوٹو شوٹ بھی کرایا تھا، بعدازاں حسن علی کا کہناتھا کہ نئی زندگی کی شروعات کرنے جارہا ہوں، کسی بھی مسلمان کی زندگی میں یہ بہت بڑا دن ہوتا ہے۔ سوشل میڈیا پر جن لوگوں نے مبارکباد دی، ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
View this post on Instagram