میاں نظام: کاہنہ میں دوستوں کے مذاق نے 45 سالہ شخص کی جان لے لی۔ پنکچر کی دکان پردوستوں نے 45 سالہ اقبال کے پیٹ میں ہوا بھر کر اسے ہلاک کر دیا۔ پولیس نے ملزم عمر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق بصارت سے محروم شخص کی ہلاکت کا واقعہ کاہنہ کے علاقے جھلکے میں پیش آیا جہاں اقبال اپنے دوستوں کے پاس گپ شپ لگانے گیا جہاں دوستوں نے مذاق مذاق میں اس کو پائپ لگا کر ہوا کی ٹینکی کھول دی۔ ہوا بھرنے سے اقبال کے پیٹ میں انتڑیاں پھٹ گئیں جسے ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔
وقوعہ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھجوا کر تفتیش شروع کردی۔