ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ائیر پورٹ پر منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام

لاہور ائیر پورٹ پر منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے ایس ایف اور کسٹم حکام نے سرچ کاؤنٹر پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور سے بنکاک جانے والے مسافر کے سامان سے بھاری مقدار میں ملکی وغیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی، مظفرآباد کا رہائشی محمد شبیر تھائی ائیر کی پرواز ٹی جی 346 سے بنکاک جا رہا تھا، دوران چیکنگ مسافر کے سامان سے ایک لاکھ 70 ہزار ہانگ کانگ ڈالرز، جبکہ 2 لاکھ 91 ہزار روپے برآمد ہوئے، کسٹم حکام نے کرنسی قبضے میں لیکر مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer