(قیصر کھوکھر) محکمہ خزانہ پنجاب نے صوبے کی 13یونیورسٹیزکو ایک ارب 50 کروڑ کی گرانٹ جاری کردی، لاہورکالج برائے خواتین یونیورسٹی کو 13 کروڑ 30 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں۔
محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کو 15 کروڑ 50 لاکھ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کو 90 لاکھ روپے جاری کردیئے گئے ہیں، یونیورسٹی آف سرگودھا کو 7 کروڑ 80 لاکھ، یونیورسٹی آف گجرات کو7 کروڑ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کو ایک کروڑ 20 لاکھ روپے جبکہ ویمن یونیورسٹی بہاولپور کو11 کروڑ 20 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں۔
ادھرویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کو7 کروڑ، ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کو14 کروڑ 50 لاکھ، ویمن یونیورسٹی ملتان کو14 کروڑ 80 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کی گئی ہے، غازی یونیورسٹی کو15 کروڑ، انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کو 38 کروڑ 80 لاکھ جبکہ ویٹرنری سائنس یونیورسٹی کو 2 کروڑ 80 لاکھ روپے جاری کردیئے گئے ہیں، جاری ہونیوالی اس گرانٹ سے یونیورسٹیز اپنے مختلف منصوبے مکمل کریں گی۔