نیشنل کالج آف آرٹس میں ’ فیسٹیولز ان کولمبیا‘ میلہ سج گیا

نیشنل کالج آف آرٹس میں ’ فیسٹیولز ان کولمبیا‘ میلہ سج گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) نیشنل کالج آف آرٹس میں خوبصورت و دلفریب رنگوں سے مزین کولمبیا کی ثقافت کو تصاویر میں اُجاگر کیا گیا ہے، دلکش رنگ کولمبین ثقافت کا خاص حصہ ہیں۔

 بکھرتے رنگوں کی بہار، کولمبیا کی ثقافت کو نمایاں کرتی تصاویر نیشنل کالج آف آرٹس میں سجائی گئی۔ نمائش میں کولمبیا کی سفارتکار میلینیہ گومز، این سی اے کے پرنسپل ڈاکٹر مرتضٰی جعفری اور طلباء بھی موجود تھے، کولمبین سفیر کہتی ہیں کہ ثقافت عوام کے درمیان تعلق کو مضبوط کرنے کا ذریعہ ہے۔

نمائش میں کہیں چہرے پر رنگوں کی بہار ہے تو کہیں آرائش گل سے زمین مہکتی نظر آتی ہے۔ پرنسپل کا کہنا ہے کہ صرف نمائش ہی نہیں کولمبین ڈانس کی ورکشاپ بھی کروا رہے ہیں۔

ثقافت پر مبنی تصاویر دیکھنے والے طلباء کی خوشی بھی دیدنی تھی، طلباء دلفریب رنگوں کو دیکھ کر خوب لطف اندوز ہوئے۔

’ فیسٹیولز ان کولمبیا‘ کے عنوان سے این سی اے میں تین روزہ میلہ سجایا گیا ہے جس میں کولمبیا سے متعلق دستاویزی فلمز، آرٹ وکلچر پر منفرد ورکشاپس بھی ہوں گی۔