ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
کیپشن: City42 - Indian Movies, Pakistan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ نے بھارتی فلموں کی نمائش پر فوری پابندی لگانے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے ببھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی لگانے کیلئے قرارد ادجمع کروائی گئی ہے، قرارداد کے متن  میں کہا گیا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے پاکستانی چینلز پر بھارتی مواد نشرکرنے پرمکمل پابندی لگانے پر اظہار تشکر کرتے ہیں،  ان کے اس اقدام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاکستان بھر میں عدالت عظمیٰ کے اس فیصلے کو بہت سراہا جا رہا ہے، اس اہم فیصلے کے بعد پاکستان میں بھارتی ثقافت کی یلغار کو روکنے میں مدد ملے گی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستانی چینلز اپنے پروگرام پاکستانی اور اسلامی ثقافت کے مطابق تیار کریں گے، پاکستان کے سینما گھروں میں آج بھی تواتر سے بھارتی فلمیں دکھائی جا رہی ہیں، بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش کی اجازت سے پاکستان فلم انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے، پاکستان کی ثقافت کو بھی بری طرح نقصان پہنچ رہا ہے۔

قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا کہ بلاواسطہ یا بالواسطہ بھارت کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچایا جا رہا ہے، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کا زرمبادلہ بھارت منتقل کرنے سے روکنے، پاکستان کی ثقافت کو محفوظ کرنے اور پاکستان فلم انڈسٹری کو تحفظ دینے کے لئے پاکستان بھر میں بھارتی فلموں کی نمائش کو فوراً روکا جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer