(عثمان علیم)لاہور شہر کی اہم شاہراہوں پر موت کا رقص جاری، ضلعی انتظامیہ کی ڈرگ ٹاسک فورس اور پولیس افسران نے آنکھیں موند لیں۔
تفصیلات کے مطابق چوبرجی، بھاٹی اور لکشمی سمیت شہر کی اہم شاہراہوں پر کھلے عام نشے کی فروخت اور استعمال ضلعی انتظامیہ، ڈرگ ٹاسک فورس اور محکمہ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، ان مقامات پر چوبیس گھنٹے منشیات کا کاروبار ہوتا ہے۔ لیکن پولیس ہے کہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ نشے کی کھلے عام فروخت پر ادارے ایکشن لیں۔