ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کا بجلی لوڈشیڈنگ پر نوٹس ، کل اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم کا بجلی لوڈشیڈنگ پر نوٹس ، کل اجلاس طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیراعظم شہباز شریف کا ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر نوٹس ، کل دن 12 بجے اجلاس طلب کرلیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کل دن 12 بجے بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق اہم اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس میں بجلی لوڈشیڈنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے لوڈشیڈنگ میں شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے اہم ہدایات بھی جاری کی جائیں گی۔

اجلاس میں وزیر توانائی وزیر اعلی  کے پی سے ہونے والی مشاورت بارے بھی وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے۔

دوسری جانب لاہور میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 گھنٹے کردیا گیا ہے۔دن ہو یا رات بجلی کی غیراعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کے باعث بچے، بزرگ، نوجوان اور خواتین سب ہی پریشان ہیں۔ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے مختلف شہروں میں پانی کی فراہمی بھی متاثر ہو رہی ہے، شدید گرمی سے ہیٹ اسٹروک، ڈائریا اور گیسٹرو کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے،  شہریوں کا شکوہ ہے کہ بجلی کے بلوں میں اضافہ اور بجلی کی فراہمی میں کمی آتی جارہی ہے۔