عمیر افضل: لاہور میں گرمی کی شدت کےساتھ ہی برف کی قیمت بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی۔
220روپے میں فروخت ہونیوالی برف کی پٹی کی قیمت چید ہی دن میں دوگنا ہو گئی، برف کی پٹی (چوتھائی بلاک) آج 400روپے تک فروخت ہو رہی ہے۔
ہیٹ ویو آنے سے پہلے 700روپے میں فروخت ہونیوالا برف کابلاک 1400روپے تک پہنچ گیا
برف کی مانگ میں اضافے پر مارکیٹ میں برف غائب ہونے لگی، برف خانے اپنی پوری گنجائش کے مطابق برف بنا رہے ہیں لیکن شہریوں کی ڈیمانڈ پوری نہیں ہو رہی۔