ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں زیر ویسٹ کیمپین؛ 45 ہزار کوڑا  اٹھا لیا گیا

Lahore Zero Waist Campaign, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان: لاہور ویسٹ مینیجمنٹ کمپنی کی  15 روزہ  زیرو ویسٹ مہم کے دوران اب تک 45 ہزار ٹن سے زائد ویسٹ ٹھکانے لگایا جا چکا ہے۔

پیر کے روز   یونین کونسل 101، علامہ اقبال ٹائون میں خصوصی زیرو ویسٹ ایکٹیویٹی کی گئی۔ سیاسی و سماجی رہنماؤں کے ہمراہ عوامی آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔

یونین کونسل  101 میں 40 سے زائد اوپن پلاٹس کی صفائی مکمل کی گئی۔ بند روڈ، بکر منڈی، سبزہ زار اور ملحقہ علاقوں میں خصوصی مینوئل سویپنگ کی گئی۔

پیر کے روز  7 ہزار سے زائد کوڑے کی ڈھیریوں اور   410 اوپن پلاٹس کی صفائی مکمل کی گئی۔

بابر صاحب دین کے مطابق شہر بھر میں 490 کلومیٹر سے زائد سڑکوں کی سکریپنگ مکمل کی جا چکی ہے۔ 5 ہزار سے زائد ویسٹ کنٹینرز روزانہ کی بنیاد پر خالی کئے جاتے ہیں۔

 ایل ڈبلیو ایم سی افسران اور ورکرز تینوں شفٹوں میں فیلڈ میں موجود ہیں۔ لاہور ویسٹ مینیجمنٹ کمپنی کی  15 روزہ خصوصی زیرو ویسٹ مہم 30 مئی تک جاری رہے گی۔