(عابد چودھری)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں خاتون سےمبینہ زیادتی کا واقعہ،ملزم کوگرفتار کرلیاگیا۔
پولیس کے مطابق خاتون اپنے والد کے علاج کیلئے ہسپتال میں آئی تھی،خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پی آئی سی کا ملازم ہے ، واقعہ کامقدمہ درج کر نے کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیاگیا ہے جبکہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کرواکر تفتیش بھی شروع کردی گئی ہے۔