سٹی42 : کاروباری ہفتے کے پہلے دن ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ،روپیہ کی قدر بحال ہونے لگی۔
کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 6 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 278 روپے 15 پیسے کا ہو گیا،گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 21 پیسے پر بند ہوا تھا۔