ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اساتذہ یونین کی اسامیاں ختم کرنے کے فیصلے کیخلاف 29 مئی کو احتجاج کی کال

 اساتذہ یونین کی اسامیاں ختم کرنے کے فیصلے کیخلاف 29 مئی کو احتجاج کی کال
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض : تیرہ ہزار سکولوں کو نجی شعبہ کے حوالے کرنے کا معاملہ،مذکورہ سکولوں میں موجود 56 ہزار سات سو اسی اساتذہ کی اسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ، مذکورہ اسامیاں ختم کرنے سے اساتذہ کی شارٹیج سوا لاکھ سے کم ہوکر 55 ہزار رہ جائے گی، اساتذہ یونین نے اسامیاں ختم کرنے کے فیصلے کیخلاف 29 مئی کو احتجاج کی کال دے دی۔
تیرہ ہزار سکولوں کو نجی شعبہ کے حوالے کرنے کا معاملہ،مذکورہ سکولوں میں موجود 56 ہزار سات سو اسی اساتذہ کی اسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔مذکورہ اساتذہ میں 65 فیصد اسامیاں پرائمری سکول ٹیچرز کی ہیں۔پینتیس فیصد اسامیاں ایلمنٹری سکول ٹیچرز کی ہیں۔پرائمری سکول ٹیچر گریڈ 14 اور ایلمنٹری سکول ٹیچرز گریڈ 15 کی اسامیاں ہیں۔ پنجاب بھر میں سوا لاکھ اساتذہ کی اسامیاں عرصہ دراز سے خالی پڑی ہیں۔رواں سال مزید دس ہزار اساتذہ عہدے سے ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔65 ہزار اسامیاں ختم کرنے سے سوا لاکھ اساتذہ کی شارٹیج کم کرنے میں مدد ملے گی۔اسامیاں ختم کرنے سے شارٹیج 55 ہزار پر پہنچ جائے گی۔اساتذہ یونین کا کہنا ہے کی سکولوں کو ٹھیکے پر دینے سے تعلیمی معیار مزید گرے گا۔اساتذہ یونین کا کہنا ہے کہ فیصلے کیخلاف 29 مئی کوچیرنگ کراس پر بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا،احتجاج کا سلسلہ مطالبات کی منظوری تک جاری رکھیں گے۔

Ansa Awais

Content Writer