جوبات کرنے پر تیار نہیں تھے، اب مذاکرات پر آمادہ ہیں، شرجیل میمن

جوبات کرنے پر تیار نہیں تھے، اب مذاکرات پر آمادہ ہیں، شرجیل میمن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ جوبات کرنے پر تیار نہیں تھے، اب مذاکرات پر آمادہ ہیں۔

 شرجیل میمنن نے کراچی میں  کلین سوئپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھرمیں اس وقت صفائی کا کام جاری ہے، بڑی بڑی باتیں کرنے والے صفائی کے عمل میں آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کچراصاف کرنے پراربوں روپے خرچ کررہی ہے، معاشرے میں بھی آلودگی کی صفائی ضروری ہے، معاشرے میں جوآلودگی ذہنوں میں پیداکی گئی وہ ختم ہورہی ہے۔

 شرجیل میمنن نے کہا کہ جولوگ  آلودگی میں ملوث رہے اب ساتھ بیٹھنے کی باتیں کررہے ہیں۔ آلودگی پھیلانے والے مل بیٹھنے کے موڈ میں آگئے ہیں۔ایک سالڈ ویسٹ مینجمنٹ آلودہ لوگوں کوصاف کررہاہے۔ پورے ملک سے کچراصاف کرنے کی مہم جاری رہے گی۔

Bilal Arshad

Content Writer