ویب ڈیسک: امریکہ کی ریاست مسوری کے انڈیپینڈنس سکول ڈسٹرکٹ میں تقریباً 55 سال تک ٹریفک گارڈ کی سروس کرنے کے بعد، سینڈرا بیلیو اب ریٹائرڈ ہو رہی ہیں۔ ان کی ریٹائرمنٹ سے ایک روز پہلے طلبہ کے ایک گروپ نے ان کے کام کرنے کے چوراہے پر پہنچ کر انہیں خوبصورت سرپرائز دیا اور اپنے ہاتھوں سے بنائے ہوئے ٹریفک کنٹرول کرنے کے نشانات، پھول اور تحائف پیش کئے۔
اپنی ریٹائرمنٹ کے موقع پر عام شہریوں اور بچوں کی جانب سے بہت محبت پا کر 87 سالہ سینڈرا بہت مسرو دکھائی دے رہی تھیں۔ انہیں ایک خوش مزاج اور ہر ایک کا خیال رکھنے والی خاتون کی حیثیت سے ہمیشہ محبت ملتی رہی ہے اور سکول ڈسٹرکٹ کا سٹاف اور بچے ان ہمیشہ پار سے مس سینڈی کہہ کر پکارتے ہیں۔
مس سینڈی کی ریٹائرمنٹ پر پبلک کی محبت بھری الوداعی ملاقاتوں کا امریکہ میں اتنا چرچا ہوا ہے کہ مشہور چیٹ شو "گڈ مارننگ امریکہ" نے انہیں خصوصی طور پر مدعو کیا۔" بیلیو نے "گڈ مارننگ امریکہ" کو بتایا کہ بچں کا انہیں الوداع کہنے کے لئےان کے چوراہےپر آنا ایک خوشی کا احساس تھا اور ان سب کے چہروں پر مسکراہٹ تھی، "وہ مجھے بتاتے رہے کہ وہ مجھے کتنا یاد کریں گے۔ اور یقیناً، میری آنکھوں میں آنسو آئے تھے۔ یہ واقعی ایک طرح سے قدرتی تھا۔ یہ جاننا خوبصورت تھا کہ انہوں نے میرا خیال رکھا اور وہ مجھے یاد کریں گے۔