ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکٹر سیمی جمالی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی

ڈاکٹر سیمی جمالی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: جناح اسپتال  کی سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی انتقال کرگئیں ,ڈاکٹر سیمی جمالی بڑے آنت کے کینسر میں مبتلا تھی۔

ڈاکٹر سیمی جمالی کے شوہر اے آر جمالی نے انتقال کی تصدیق کردی ہے ۔ڈاکٹر سیمی جمالی کی تدفین سے متعلق فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ ڈاکٹرسیمی جمالی  گذشتہ  کئی روز سےآغاخان اسپتال  میں زیرعلاج تھی۔ واضح رہے کہ سال 2021 میں ڈاکٹر سیمی جمالی کو بطور جناح اسپتال کی ڈائریکٹر کورونا وبا کے دوران اپنی فرائض منصبی بہترین انداز میں سنبھالنے پر ’گلوبل ہیروز قرار‘ دے دیا گیا تھا۔

امریکی جریدے این پی آر نے کورونا وبا کے ایک سال مکمل ہونے پر عالمی وبا سے نبرد آزما شخصیات کی فہرست جاری کی تھی۔ پاکستان کیلئے  بڑا اعزاز یہ تھا کہ ڈاکٹر سیمی جمالی کو بھی اس فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔جریدے نے ان کی خدمات کو عالمی سطح پر سراہا اور لکھا تھا کہ جان لیوا مرض کا شکار ہونے کے باوجود وہ کووڈ 19 کے دوران اپنے فرائض منصبی سر انجام دیتی رہیں۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-05-27/news-1685201321-1120.jpg