مانیٹرنگ ڈیسک: جنوبی کوریا میں بلند فضاؤں سے رن وے پر لینڈنگ کرتے ایشیانا ایئرلائن کے طیارے کا ایمرجنسی دروازہ اچانک ایک مسافر نے کھول دیا، ہواؤں کے تیز تھپیڑوں سے جہاز ہچکولے کھانے لگا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ جنوبی کوریا کے شہر ڈیگو میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔ پائلٹ نے بڑی مہارت سے طیارے کو رن وے پر اتار لیا۔
Asiana Airlines A321 lands safely at Daegu Airport in South Korea after the emergency exit door was opened by a passenger on approach. 9 people taken to hospital with breathing difficulties. pic.twitter.com/Jzed4PMDvc
— Breaking Aviation News & Videos (@aviationbrk) May 26, 2023
لینڈنگ سے چند منٹ قبل دروازہ کھولنے سے مسافر خوف زدہ ہوگئے اور جہاز کے ہچکولے کھانے سے کم عمر 9 مسافروں کی حالت غیر ہوگئی۔ سانس لینے میں دقت کے باعث انھیں اسپتال منتقل کرنا پڑا۔
واقعے کے وقت تمام مسافروں نے سیٹ بیلٹ باندھی ہوئی تھیں اس لیے کوئی بڑا حادثہ رونما ہوا۔ ایئرپورٹ پولیس نے دروازہ کھولنے والے شخص کو حراست میں لے لیا۔