(محمدساجد) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ومیزبان حرا مانی سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں اور اپنی مصروفیات سے مداحوں کو باخبر رکھتی ہیں، اداکارہ کی ایک اور نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس کو دیکھ کر مداح خاموش نہ رہ سکے۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے کیریئر کے ابتداء سے ہی اپنی صلاحیت کا لوہا منواتے کامیابیاں سمیٹیں، بہترین اداکاری پرانہیں ایوارڈ سے بھی نوازا کیا، سوشل میڈیا پر ان کی متعدد ویڈیوز،تصاویر وائرل ہوتی رہتی ہیں جن میں وہ مسکراتے اور کچھ نیا کام کرنے کی جستجو کرنے کا عزم کرتے نظرآتی ہیں۔
اداکارہ نے نئی ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا، ویڈیو میں حرامانی کہہ رہی ہیں کہ 'ہاں تو بھئی حرا مانی سرپزائز دیتی رہتی ہے،پہلے میں نے کامیڈی کی، پھر ہوسٹنگ،پھر اداکاری وہ بھی رونے دھونے والے ڈراموں میں اور اس کے بعد کنسرٹز کئے اس طرح کے سرپزائز تو آپ کو ملتے ہیں رہتے ہیں۔
اداکارہ کا مزید کہناتھا کہ ایک اور کمال سرپرائز ہے آپ سب کے لئے وہ یہ کہ جتنے لوگ بھی چاہتے ہیں میرا یوٹیوب چینل ہو تو ان کے لئے سرپزائز ہے میں کل اپنا یوٹیوب چینل لانچ کررہی ہوں،ایک بہت بڑے سرپرائز کے ساتھ۔
View this post on Instagram