پٹرولیم مصنوعات،غریب عوام کو  سبسڈی دینے کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ 

Petrolium price,targeted,subsidy,Government
کیپشن: petroleum price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پرٹارگٹڈ سبسڈی دینے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا ۔ذرائع کے مطابق ٹارگیٹڈ سبسڈی میں موٹرسائیکل، رکشا اور 800 سی سی تک گاڑیوں کو ریلیف دیاجائےگا۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ٹارگیٹڈ سبسڈی کے ذریعے سوا کروڑ لوگ مستفید ہوں گے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ٹارگیٹڈ سبسڈی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے دی جائے گی۔

  وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکومتی اتحادیوں کے اجلاس میں وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے مذاکرات، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور دیگر امور پر اتحادیوں کو اعتماد میں لیا۔ وزیراعظم نے اتحادیوں سے غریب طبقے پربوجھ نہ ڈالنے سے متعلق ریلیف پیکج پرمشاورت کی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ٹارگیٹڈ سبسڈی پر بھی اتحادیوں کواعتماد میں لیا۔