ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواجہ آصف کا عمران خان کے خلاف انوکھا ٹوئٹ، ویڈیو وائرل

خواجہ آصف کا عمران خان کے خلاف انوکھا ٹوئٹ، ویڈیو وائرل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئیر رہنما وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے سشمتا سین کو عمران خان کا زنانہ ایڈیشن قرار دے دیا  ہے۔

 

خواجہ آصف نے انڈین کامیڈی پروگرام دی کپل شرما شو کی ایک ویڈیو شئیر کی، جس میں سابق مِس یونیورس کو رومانوی گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سشمتا سین نے شو میں شریک ایک پرستار سے رومانوی انداز میں مکالہ کرتے ہوئے کہا کہ کائنات کی ساری خوشیاں آپ کی طرف موڑ دوں، آپ کہیں تو چاند سورج کو بھی توڑ لوں، اتنا بس ہے میری جان یا دو تین جھوٹ اور بول دوں؟

خواجہ آصف کی جانب سے اس ویڈیو کو شئیر کئے جانے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے نتیجہ اخذ کیا کہ وزیرِ دفاع نے سابق وزیراعظم کو ان کی وعدہ خلافیوں پر تنقید کا نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔

خیال رہے کہ عمران خان نے حکومت سنبھالنے سے قبل عوام سے کئی وعدے کئے تھے جن میں ایک کروڑ نوکریاں، 50 لاکھ گھر اور نہ جانے کیا کچھ شامل تھا۔ لیکن سیاست دان کا وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہو جائے۔

خواجہ آصف کے اس ٹویٹ پر ٹویپس ملے جلے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں، لیکن میں زیادہ تر تعداد تحریک انصاف کے حامیوں کی ہے جو خواجہ آصف کو ہی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔