امراض قلب میں مبتلا افراد کے لئے اہم خبر

New technology,heart patients,scientists
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) خون کی شریانوں کی تنگی امراضِ قلب کی سب سے بڑی وجہ ہے جسے دور کرنے کے لیے اینجیوپلاسٹی یا پھر اوپن ہارٹ سرجری یا بائی پاس آپریشن کیا جاتا ہے لیکن اب ایک نئی اور جدید ٹیکنالوجی پر کام کیا جا رہا ہے۔

 اس ٹیکنالوجی کے تحت لیزر اور الٹراساؤنڈ سے بھی شریانوں ور رگوں میں جمع کچرے یعنی پلاک کو گھلا کر ختم کیا جاسکتا ہے۔ماہرین نے اسے مؤثر، محفوظ اور قابلِ عمل قرار دیا ہے۔

یونیورسٹی آف کینساس کے سائنسدانوں نے خردبینی بلبلوں کو پھاڑ کر پلاک دور کرنے کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔ اسے لیزر اینجیوپلاسٹی کا نام دیا گیا ہے جوایک طرح سے اب بھی رائج ہے لیکن اس میں الٹراساؤنڈ کا اضافہ ایک نئی ٹیکنالوجی بھی ہے، اینجیوپلاسٹی میں  سٹینٹ یا غبارہ وسیع کرکے پلاک کو دبا کر بلاک شریان  کھولی جاتی ہے لیکن لیزرانجیوپلاسٹی میں رگ سے لیزر کا تار تنگی والے مقام تک پہنچایا جاتا ہے۔ یہاں طاقتور لیزر شریان میں موجود مائع کو گرم کرکے بلبلے بناتی ہے جو پھٹنے لگتے ہیں اور یوں شریانوں میں جمی چربی کا رکاوٹی کچرا صاف ہوجاتا ہے ۔

اب ماہرین نے کم  قوت کی نینوسیکنڈ لیزر سے شریان کے اندر بلبلے بنائے اور انہیں بیرونی الٹراساؤنڈ سے مزید پھیلایا جو پھٹ گئے اور پلاک کو صاف کردیا۔