لاہور؛نیو راوی پل جانیوالے ہوجائیں ہوشیار

لاہور؛نیو راوی پل جانیوالے ہوجائیں ہوشیار
کیپشن: Ravi bridge
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر:  راوی پل کے اطراف پر لگایا گیا حفاظتی جنگلہ غاٸب ، راوی پل پر موجود جنگلہ کی مضبوطی غیر تسلی بخش ہے۔

نیو راوی پل کے اطراف پر شہریوں کی حفاظت کے لیے لگایا گیا جنگلہ غاٸب ہوچکا ہے۔ حالیہ دنوں میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو روکنے کے لئے لاہور کے داخلی راستہ راوی پل پر بھی کنٹینر لگا جن کے باوجود کچھ کارکنان کنٹینر کراس کر کے پل پر پہنچنےپر کامیاب ہو گئے تھے۔

جس کی وجہ سے پی ٹی آئی کے ایک کارکن کا پل سے گرنے کا واقع بھی پیش آیا تھا جو کہ بعد میں زخموں کی تاب نا لاتے ہوئےجاں بحق ہوگیا تھا، دو سے تین دن گزر جانے کے باوجود بھی انتظامیہ حرکت میں نا آسکی ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ راوی لاہور کا اہم داخلی راستہ ہے جہاں سے روزانہ کی بنیاد پر سینکرڑوں گاڑیاں اندون لاہور میں داخل ہوتی ہیں اور سینکروں کی تعداد میں راہگیر بھی راوی پل کا استعمال کرتے ہیں۔

 جو کہ اب جنگلہ ناہونے کے باعث شہریوں کے لیے خطرے کی علامت بن چکا ہے ۔شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ انتظامیہ جنگلہ کی مرمت کے لیے فوری اقدامات کریں تاکہ مزید کوئی افسوس ناک حادثہ پیش نا آئے۔