ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

Filteration plants,tubwells
کیپشن: Azadi chawk lahore,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)حکومت کا شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے فلٹریشن پلانٹس کے خستہ ہال ٹیوب تبدیل کرنے حکم ۔شہر کے 20 سے زائد مقامات پر صاف پانی کی فراہمی کے لئے نئے ٹیوب ویل لگائیں جائیں گے۔
 پنجاب حکومت نے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے فلٹریشن پلانٹس کے خستہ ہال ٹیوب تبدیل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ فلٹریشن پلانٹس پر نئے ٹیوب ویلز کی تنصیب کا کام جلد مکمل کیا جائے ۔

فلٹریشن پلانٹس پر نئے ٹیوب ویلوں کی تنصیب کے لیے 36 کروڑ 70 لاکھ روپے خرچ کیے جارہے ہیں ۔حکام کے مطابق واسا اور پبلک بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کو ایک ماہ کے اندر اندر نئے ٹیوب کی تنصیب کرنے حکم دیا گیا ہے ۔شہر میں 20 سے زائد مقامات پر خستہ ہال ٹیوب ویلز کو تبدیل کیا جارہا ہےجن میں اچھرہ ،مزنگ ، شاہ جمال ، علی مارکیٹ پارک ، عمر بلاک علامہ اقبال ٹاون کے علاقے شامل ہیں۔

اوقاف کالونی ،ڈی گراونڈ گلبرگ ، فلائنگ کلب گوپال نگر گلبرگ میں بھی نئے ٹیوب ویلز کی تنصیب ہوگی جبکہ این بلاک ماڈل ٹاون ، ایل ڈی اے کوارٹر ، طارق بلاک ، بستی اللہ ہو ، احاطہ مول چند اچھرہ میں نئے ٹیوب ویلز لگائے جائیں گے ۔ایوان وزیر اعلی پنجاب صاف پانی کی فراہمی کے لیے جلد از جلد ٹیوب ویل کی تنصیب کا عمل مکمل کرنے کی ہدایات دیں ہیں۔