ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف چار مزید مقدمات درج

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف چار مزید مقدمات درج
کیپشن: IMRAN KHAN
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چو دھری : پی ٹی آئی لانگ مارچ/توڑ پھوڑ،  پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنانے پر پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنوں کے خلاف چار مزید مقدمات درج کر دئے گئے ۔

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنانے،دفعہ 144 کی خلاف ورزی،توڑ پھوڑ اورسرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر مقدمات درج کئے گئے،مقدمات تھانہ راوی روڈ،شفیق آباداور تھانہ سول لاٸنز میں درج کئے گئے،مقدمات میں دہشت گردی ، اقدام قتل، توڑ پھوڑ ، کارسرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی۔

شفیق آباد میں پچیس،راوی روڑ میں 8 اور سول لائنز میں دو ملزمان کو موقع سے گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،پولیس حکام کے  مطابق مختلف تھانوں میں پی ٹی أئی کے کارکنوں اور رہنماوں کے خلاف اب تک دس مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔