ویب ڈیسک: پبلک ٹرانسپورٹرز نے پٹیرول کی قیمت میں اضافہ کے بعد عوام سے ناجائز قرایہ وصول کرنا شروع کر دیا۔
تفصیلات کےمطابق پیٹرول مہنگا ہوتے ہی پبلک ٹرانسپورٹرز نےکرایوں میں 300 روپے تک کا اضافہ کر دیا، مسافروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کا بوجھ غریب عوام کو بھگتنا پڑے گا۔
ٹرانسپورٹرز نے سرگودھا کا کرایہ 720 سے بڑھا کر 850 روپے، پشاور کا کرایہ 2100 روپے سے بڑھا کر 2200 روپے ، مری کا کرایہ 2100 روپے سے بڑھا کر 2200 روپے ، ساہیوال کا کرایہ 550 روپے کی بجائے 650 روپے کر دیا۔
اسی طرح خانیوال کا کرایہ 1180 کی بجائے 1280 روپے، مظفر گڑھ کا کرایہ 1330 سے بڑھا کر 1430 روپے ، ملتان کا کرایہ 1300 روپے سے بڑھا کر 1400 روپے کر دیا گیا۔ تمام کرایہ جات میں تقریبا 100 سے 150 روپے تک کا اضافہ ہونے پرعوام پریشان ہیں۔