(فہد قیوم)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 179.86 روپے ہو گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت 174.7 روپے فی لیٹر ہو گئی پیٹرول مہنگا ہونے پر شہری تو پریشان ہیں ہی بچے بھی میدان میں آ گئے۔
شہریوں نے کہا کہ اس حکومت سے امید تھی مہنگائی کم ہو گی لیکن پیڑول مہنگا کر کہ عوام کی کمر توڑ دی ہے جبکہ چھوٹے بچے بھی مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر بول پڑے ننھے منے بچے نے کہا کہ اب ہم ویڈیو گیمز کیسے لیں گے ۔
سکول کی فیس کیسے دیں گے گورنمنٹ پلیز پٹرول کو جلدی سستا کرے ، ننھے بچے نے حکومت سے درخواست کر دی کہ پاپا کہتے ہیں پٹرول اتنا مہنگا ہو گیا ہے گیمز کیسے لے کر آؤں۔