(مانیٹرنگ ڈیسک ) طلبا کیلئے خوشخبری، پنجاب بھر کے سرکاری اور نجی سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جون سے 31 جولائی تک اسکول بند رہیں گے,نجی اور سرکاری سکولوں کو27 مئی سے اوقات کار دن گیارہ بجے تک کرنے کی ہدایت کی گئی، تعلیمی اداروں کے سربراہ ہوم ورک اور کتب فراہم کرنے کے ذمہ دار بھی ہوں گے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کے بعد یکم اگست سے سکولز کھلیں گے اور نئے تعلیمی سال کا آغاز بھی یکم اگست 2022 سے ہی ہوگا۔
محکمہ تعلیم پنجاب کا کہنا ہےکہ شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ کے پیش نظر صوبے کے سکولوں میں اوقات کار آج سے کم کیے گئے۔
واضح رہےکہ اس سے قبل سندھ کے محکمہ تعلیم نے بھی سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کیا، جن کا آغاز یکم جون 2022 سے 31 جولائی 2022 تک ہوگا، سندھ میں یکم اگست سے اسکول کھلنے کے ساتھ ہی نئے تعلیمی سال کا آغاز کیا جائے گا۔